پنجاب پولیس کا پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری 

Mar 03, 2024 | 12:10:PM

(علی ساہی)  پنجاب پولیس  کی جانب سے رواں سال اب تک اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 3045 مقدمات درج جبکہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے 2117 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران 2770 قانون شکن گرفتار کیے گئے، ملزمان سے 3 لاکھ 10 ہزار 464 پتنگیں، ہزاروں چرخیاں و دھاتی ڈور برآمد ہوئی۔

لاہور میں رواں سال کائٹ فلائنگ کے 550 مقدمات درج جبکہ 554 افراد گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے 13198 پتنگیں، 3932 چرخیاں، دھاتی ڈوریں برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے:حنیف عباسی

دوسری جانب لاہور میں ہوائی فائرنگ کے 6 مقدمات درج کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لاہور میں ناجائز اسلحہ کے 2117 مقدمات درج جبکہ 1767 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان سے 149 رائفلیں، 30 کلاشنکوف، 72 بندوقیں، 1814 پسٹل برآمد ہوئی۔

آئی جی پنجاب نے کائٹ فلائنگ، اسلحہ کی نمائش پر کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں