پاک فوج اور سول انتظامیہ کا شاہراہِ قراقرم پر ریسکیو آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) 2 اور 3 مارچ کو ضلع دیامر میں 36 گھنٹے تک مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث شاہراہِ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہوگئی، اس موقع پر جی بی اسکاؤٹس کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
شاہراہِ قراقرم میں پھنسے مسافروں اور گاڑیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کیلئے پاک فوج نے مؤثر کوششیں کیں، اس دوران 2 مارچ کو شاہراہِ قراقرم پر راولپنڈی سے گلگت سفر کرنے والے ڈاکٹر کو بمعہ فیملی ریسکیو کیا گیا، اس کے علاوہ مزید 20 گاڑیوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرکے چلاس کی طرف منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں شدید برفباری، 15 افراد جاں بحق، 30زخمی
گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ ایف ڈبلیو او اور سول انتظامیہ بھی پاک فوج کے ہمراہ روڈ کلیئرنس آپریشن میں پیش پیش رہی۔
شاہراہِ قراقرم پر آپریشن مزید مؤثر بنانے کیلئے ڈرونز کی مدد بھی لی گئی۔
پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کو متاثرہ خاندانوں نے خوب سراہا۔