(عیسیٰ ترین)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بلوچستان انٹراپارٹی انتخابات میں داؤد شاہ کاکڑ صدر منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد اتوار کو کیا گیا ،انتخابات میں بلوچستان سے تین پینلز مد مقابل تھے ،پولنگ صبح 10 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی، داؤد شاہ کاکڑ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر جبکہ جہانگیر رند جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے 8 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان