وزیراعظم شہبازشریف کی باتیں مثبت، عملدرآمد کی ضرورت ہے، سالک حسین

Mar 03, 2024 | 20:22:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)مسلم لیگ (ق)کے رہنما چودھری سالک حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ساری باتیں مثبت تھی،اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے،ان تجاویز پر عمل درآمد کیلئے روڈ میپ تیار ہونا چاہئے۔
پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہاکہ چودھری شجاعت نے ہمیشہ مفاہمت کیلئے بات کی ہے،احتجاج کریں یا ٹیبل پر بیٹھیں سب کچھ ملک کیلئے ہونا چاہئے، ان کاکہناتھا کہ گالم گلوچ اب نہیں چلے گی،اپوزیشن کو احتجاج کی سیاست نہیں کرنی چاہئے،حکومت کو بھی چاہئے کہ اپوزیشن کو ٹیبل پر بٹھائے اور آن بورڈ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے 8 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

مزیدخبریں