این اے 62 سے امیدوار کامران خالد بٹ نے سابقہ بیوی سے مبینہ زیادتی کر ڈالی

Mar 03, 2024 | 20:39:PM
این اے 62 سے امیدوار کامران خالد بٹ نے سابقہ بیوی سے مبینہ زیادتی کر ڈالی
کیپشن: کامران خالد بٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیدتنویرنقوی )کھاریاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے سابق امیدوار راہِ حق پارٹی کامران خالد بٹ نے سابقہ بیوی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،معظمہ صدیقہ کی مدعیت میں کامران خالد بٹ کے خلاف دفعہ 376 کے تحت تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
متاثرہ خاتون کاکہنا ہے کہ ملزم میرا سابقہ شوہر تھا جو مار پیٹ کرتا رہتا تھا،ملزم سے جنوری 2022 میں طلاق لےکر اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی تھی،خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم یکم مارچ کو بیٹی کو ملنے کے بہانے گھر آیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

خیال رہے کہ یہ خاتون پہلے شادی شدہ تھی سابقہ خاوند کی وفات کے بعد کامران خالد بٹ سے دوسری شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے 8 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان