بادلوں کی پھر انٹری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشیں، پہاڑوں پر برفباری
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کے دوران کن اوقات میں گیس ملے گی؟ شیڈول جاری
لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوتی رہی، ملتان، ہری پور، کندیاں، جھنگ اور چنیوٹ میں بھی بادل برس پڑے، مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، پہاڑوں پربرف باری کے بعد کئی شہروں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔
لہہ میں درجہ حرارت منفی14، کالام میں منفی3، پارا چنار اور سکردو میں منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔