(احسن عباسی)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای آر811،کراچی سے دبئی ایئربلو کی پرواز پی اے 110 ،کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سےلاہور ا یئر بلو کی پرواز پی اے 408 چار گھنٹے لیٹ ہوگی۔
مزید پڑھیں:آپ کو اس سال کتنی زکوٰۃ دینا ہوگی؟ خود کیلکولیٹ کریں
کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے اسلام آباد ا یئر بلو کی پرواز 208 ،کراچی سے دمام پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 ،
کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310کینسل کی گئی ۔
دوسری طرف کراچی سے سلام کوٹ پی آئی اے کی پرواز پی کے 157،کراچی سے لاہورپی آئی اے کی پرواز پی کے 304 ،کراچی سے کوالالمپور جانےوالی باٹک ایئرکی پرواز او ڈی 136 ،کراچی سے بحرین ایران ایئر کی پرواز آئی آر 813 منسوخ ہوگئی۔