روہت شرما کو موٹاپے کا طعنہ ملنے لگا

Mar 03, 2025 | 10:21:AM
روہت شرما کو موٹاپے کا طعنہ ملنے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو موٹاپے کا طعنہ ملنے لگا۔

بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگرس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کو موٹا کہہ دیا۔

ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کے نیوزی لینڈ کے خلاف 15 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ریمارکس دیئے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر شمع محمد نے کہا کہ روہت شرما کا وزن زیادہ ہے اور وہ اب تک سب غیر متاثر کن کپتان ہیں۔

کانگریس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روہت شرما کھلاڑی کے لحاظ سے موٹے ہیں، انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی ،بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلین ٹیم کو دھچکا

 دوسری جانب بی جے پی ترجمان نے کہا ہے کہ جنہوں نے پہلے ملک کی مخالفت کی اب کرکٹ ٹیم کی کر رہے ہیں، کانگریس محبت کی دکان نہیں نفرت کا پیغام دینے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کی کپتانی میں 90 الیکشنز ہار چکے ہیں، وہ روہت شرما کی کپتانی کو غیر متاثر کن کہہ رہے ہیں، کانگریس کے ریمارکس روہت شرما کی جسامت کا مزاق اڑانے کی مترادف ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی کانگریس کی ترجمان کے ریمارکس کو نامناسب قرار دیا ہے۔

 یاد رہے   کہ پاکستان کے بلے باز بابر اعظم کو بھی فٹنس مسائل پر  کافی تنقید کا سامنا ہے ۔