سٹاک مارکیٹ میں  تیزی،ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ

Mar 03, 2025 | 11:38:AM
  سٹاک مارکیٹ میں  تیزی،ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( 24  نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 591 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 251 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف وفد قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے ، 65 پیسے ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں رمضان المبارک میں سٹاک ایکسچینج کے دفتری اور کاروباری اوقات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے جبکہ کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہونگے۔

 سٹاک مارکیٹ میں جمعے کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے جبکہ کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے۔