1 لاکھ 10 ہزار طلباء میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے: وزیرِ تعلیم پنجاب

Mar 03, 2025 | 13:03:PM

(24نیوز)وزیرِ تعلیم پنجاب سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے کے 1 لاکھ 10 ہزار طلباء میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب سکندر حیات نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلباء اپلائی کر سکیں گے،بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل ہوں گے۔

 سکندر حیات نے بتایا ہے کہ بی ایس طلبا کیلئے 65 فی صد، میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے 80 فی صد میرٹ مقرر کیا گیا ہے، یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا،لیپ ٹاپ اسکیم کا پورٹل شروع ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں 34 ہزار سے زائد طلباء رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ  آن لائن درخواست کے لیے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا ہے جو کہ تمام معلومات کے ساتھ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ 

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طلبہ https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں