این اے 213 عمرکوٹ، ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 17 اپریل 2025 کو این اے 213 عمر کوٹ میں پولنگ ہو گی اور انتخابی شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس جاری کرے گا۔
4 سے 6 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور 7 مارچ کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 13 مارچ تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ 27 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے۔
ضمنی انتخاب میں ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ڈی آر اور اور اسسٹنٹ کمشنر آر او ہوں گے۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کی وفات کی وجہ سے عمر کوٹ کی نشست خالی ہوئی تھی۔ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے وہ بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے تھے۔