عمران خان کی چار پانچ ماہ سے دوستوں سے ملاقات نہیں ہوسکی: فیصل چودھری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی چار پانچ ماہ سے دوستوں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے منگل اور جمعرات کا دن مختص ہے، منگل کو اہلخانہ اور وکلاء جبکہ جمعرات کو دوستوں سے ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے، پارٹی عہدیداران کو ملنے نہیں دیا جاتا، اس پر فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر 18 پارٹیوں نے بانی پی ٹی آئی کی آواز میں آواز ملائی، 18 جماعتوں نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا،ان کا مزید کہنا ہے کہ ان جماعتوں نے کہا ملک کو آگے بڑھانے کے لیے شفاف الیکشن واحد راستہ ہے، جب بات چیت شروع ہوئی تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندیاں لگا دی گئیں۔
فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ملاقاتوں پر پابندیاں اس لیے لگائیں تاکہ اپوزیشن اتحاد کو روکا جائے، حکومت بے چین اور گھبرائی ہوئی ہے۔