آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز میں ایمپائرز کو ن ہونگے،اعلان کر دیا گیا 

Mar 03, 2025 | 17:45:PM
 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز میں ایمپائرز کو ن ہونگے،اعلان کر دیا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) آئی سی سی مینز  چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا  گیا۔

رپورٹ کے مطابق پہلا سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے دبئی میں ہوگا،  اس اہم میچ  کیلئے  نیوزی لینڈ کے کرس گفنی اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائرہوں گے۔ مائیکل گف تیسرے امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی اور اس میچ میں سری لنکا کے کمار دھرماسینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں تیسرے امپائر کی ذمہ داری جوئیل ولسن جبکہ رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 19 تا21گریڈ کےافسران کی ترقی،سلیکشن بورڈز  کی تیاری مکمل،رواں ہفتے اجلاس متوقع