فیصل آباد:خاتون کی مبینہ خودکشی کی کوشش،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

Mar 03, 2025 | 18:02:PM

(جہانگیر اشرف) فیصل آباد میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے اپنے آپ کو زخمی کیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ میں 43 سالہ خاتون نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی، شبانہ نامی خاتون نے خود کے گلے پر چھُری پھر لی،چھری پھرنے سے 43 سالہ شبانہ زخمی ہوئی جس کے بعد اس کو زخمی حالت میں  الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ لاہور؛ خاتون کے پاؤں میں بجلی کی تاریں لگی لاش برآمد

مزیدخبریں