عمرے پر جانے والے چار مسافر کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد ہونے پر آف لوڈ

Mar 03, 2025 | 18:02:PM
عمرے پر جانے والے چار مسافر کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد ہونے پر آف لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کے دوران عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے 4 مسافر آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔

مسافروں کی شناخت محمد شریف، محمد شفیق ، محمد عدنان اور محمد خلیل کے نام سے ہوئی ہے، مسافروں کا تعلق خوشاب سے ہے، مسافر فلائٹ نمبر SV727 کے ذریعے سعودی عرب جا رہے تھے۔

امیگرینش حکام کے مطابق مسافر عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔