(وقاص عظیم)فروری میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 17.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2025 میں ملکی برآمدات کا حجم دو ارب 43 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ جنوری 2025 میں ملکی برآمدات 2 ارب 95 کروڑ ڈالرز تھیں۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں درآمدات 4 ارب 73 کروڑ ڈالرز رہیں،فروری میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں 9.89 فیصد کمی ہوئی،فروری میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 0.35 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے فروری تک برآمدات 22 ارب ڈالرز سے زائد رہیں،مالی سال کے 8 ماہ میں درآمدات 37 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہیں،8 ماہ میں تجارتی خسارہ 18 ارب 78 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ