(وقاص عظیم)ادارہ شماریات نےمہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر1.52 فیصد پر آگئی،جنوری2025 میں مہنگائی کی شرح 2.41 فیصدتھی۔
جولائی تا فروری کےدوران اوسط مہنگائی کی شرح 5.85فیصد رہی،جنوری کےمقابلے فروری میں مہنگائی کی شرح میں0.83 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں شہروں میں مہنگائی میں 0.65 فیصد کی کمی ہوئی،گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح میں1.10فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں شہروں میں مہنگائی کی شرح1.81فیصد رہی،گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 1.09فیصدرکارڈ کی گئی،
وزارت خزانہ نے فروری کیلئےمہنگائی کا تخمینہ 2 فیصد سے 3 فیصد کے درمیان لگایا تھا،فروری میں پھل 15 فیصد ، چینی 9.35 فیصد اور مکھن 5.6 فیصد مہنگا ہوا،ایک ماہ میں مصالحہ جات 4.59 ، بیکری مصنوعات 1.19 اور بیوریجز 1.16 فیصد مہنگی ہوئیں،رپورٹ کے مطابق فروری میں رہائش 5 فیصد مہنگی ہوئی،فروری میں بجلی چارجز 0.28 فیصد کم ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ