فیصل آباد،میٹرک کے امتحانات کل سے شروع،امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ شخص کےداخلے پر پابندی

Mar 03, 2025 | 18:50:PM

(24 نیوز)فیصل آباد  کےتعلیمی بورڈ (بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن) کے تحت میٹرک کے امتحانات کل 4 مارچ سے ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق  میٹرک امتحانات میں 1 لاکھ 74 ہزار 972 طلبہ شریک ہوں گے،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور فیصل آباد میں میٹرک  امتحانات کیلئے 539 امتحانی سنٹرز قائم  کئے گئے ہیں۔میٹرک کے امتحانات میں مارننگ میں عربی اور کمپیوٹر ہارڈویئر جبکہ ایوننگ میں تاریخ اور جغرافیہ کا پیپر ہوگا۔ 
ان امتحانات کی شفافیت برقرار رکھنے کیلئے بورڈ آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، امتحانی عملہ کو سنٹرز پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام امتحانی مراکز کی 100 گز کی حدود میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے امتحانی سنٹرز کے اندر داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی،(ن)لیگ کا آفس جلانے کے مقدمات،ملزمان کیخلاف2شہادتیں قلمبند

مزیدخبریں