رمضان کے چاند کا اعلان نہ کرنے پر علما پر تنقید، پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج

Mar 03, 2025 | 19:36:PM

(24نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں چاند کی رویت سے متعلق متنازع الفاظ استعمال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 
بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفارقریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔ ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی شاہی قلعہ میں تاریخ میں پہلی بار افطار،ڈنر مغرب کی اذان بھی دی گئی

مزیدخبریں