(24 نیوز ) مکہ مکرمہ میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے پہلی بار سال 1446 ہجری میں رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام کے اندر ہی احرام سے باہر نکلنے کے لیے حلق کرنے یا بال کتروانے کی آزمائشی سروس شروع کردی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتھارٹی نے تصدیق کی کہ یہ سروس حاجیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی سطح کو بہتر بنانے اور حجاج کے تجربے کو بہتر بنانے میں معاون بننے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔سروس کی مدد سے عمرہ زائرین مروہ کے علاقے کے بالمقابل پانچ مقامات پر، ایسی گاڑیوں کے اندر جو ہجوم اور بہا کی صورت میں آگے بڑھ سکیں، مکمل طور پر جراثیم سے پاک آلات کے ساتھ تجربہ کار افراد کی زیر نگرانی بال کٹوا کراحرام کی پابندیوں سے نکل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد،میٹرک کے امتحانات کل سے شروع،امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ شخص کےداخلے پر پابندی