وینا ملک کی ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں واپسی،کلام بھی شیئر کر دیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
طویل عرصہ میڈیا کی نظروں سے دور رہنے والی اداکارہ وینا ملک آج کل ایک بار پھر ہر پلیٹ فارم پر چھائی ہوئی ہیں،نت نئے فیشن فوٹو شوٹس کے بعد اب وینا ملک اپنی مکمل البم ریکارڈ کر وا رہی ہیں جس کے گانے اداکارہ کی مادری زبان سرائیکی میں ہوں گے،وینا ملک نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنا نیا کلام بھی جاری کیا ہے،انہوں نے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے نئے کلام کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس کا موضوع میں بھی روزے رکھوں گی ہے۔
وینا ملک کے اس کلام پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ کی ثناء جاوید سے دلچسپ نوک جھونک سوشل میڈیا پر وائرل