ہالی وڈ رومانوی فلم "انورا"نے آسکر ایوارڈز میں میدان مار لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)ہالی ووڈ کی رومانوی فلم "انورا" نے آسکر ایوارڈز میں میدان مار لیا، پانچ مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز حاصل کیے۔
اتوار کی شب امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں آسکرز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔
روئٹرز اور اے پی کے مطابق سامنے آنے والے نتائج خاصے غیر متوقع رہے، جبکہ اس سے قبل بھی بہترین فلم اور بہترین اداکار اور ہدایت کار کے انعام کے لیے انعام کی پیشن گوئی کافی مشکل رہا۔
اس بار ایوارڈز کے لیے 23 کیٹگریز رکھی گئی تھیں، فلم ’انورا‘ نے پانچ، دی بروٹلسٹ نے تین ایوارڈ حاصل کیے جبکہ وکڈ، امیلیا پیرز ڈیون پارٹ ٹو کے حصے میں دو، دو ایوارڈز آئے۔
’انورا‘ کو سال کی بہترین فلم قرار دیا گیا جبکہ بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ کے ساتھ بہترین ایڈیٹنگ اور سکرین پلے کے انعامات بھی اسی کے حصے میں آئے۔