چینی گاڑیوں کی اسرائیل میں دھوم، نمبر ون پوزیشن پر آگئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)چین کی الیکٹرک کار یں بنانے والی کمپنیاں اسرائیل میں اپنی گاڑیوں کی فروخت میں پہلے نمبر پر آگئیں۔
چینی میڈیا شنہوا نیوز کے مطابق اسرائیل وہیکل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ چینی کار ساز کمپنی بی وائے ڈی 2025کے پہلے دو ماہ میں اسرائیل میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں سرفہرست رہی۔
بی وائے ڈی ، فی الحال اسرائیل میں چار الیکٹرک ماڈل پیش کر رہی ہے ، جنوری سے فروری میں ان کی 2,386 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
گزشتہ سال، چینی ای وی دیو 16,690 یونٹس کے ساتھ اسرائیل کی کاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر رہی۔
ایکس پنگ موٹرز ، ایک اور چینی الیکٹرک مینوفیکچرر، نےاسرائیل میں پیش کردہ تین ماڈلز کے 1,592 یونٹس فروخت کرتے ہوئے، دوسرا مقام حاصل کیا۔