سرکاری فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ملک اشرف)سرکاری فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر درخواست پر کل سماعت کریں گے،درخواست میں میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ مریم نواز ،چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز 2024 سے قومی خزانے کو اپنی تشہر کیلئے استعمال کر رہے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت قومی خزانے کو ذاتی تشہر کیلئے استمعال نہیں کیا جاسکتا، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مختلف منصوبوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے والد کی تصویر لگائی گئی،ایسا کرنا شہریوں کے ٹیکس کے پیسوں کا ضیاع اور عدالتی فیصلے کی نفی ہے،۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نے سرکاری پیسے کو ذاتی تشہیر کیلئے روکنے کا حکم دے ، عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کو استعمال ہونے والی رقم کے آڈٹ کرانے کا حکم دیا جائے۔