عمران خان کو کانوں کی بیماری، ڈاکٹروں کا جیل میں معائنہ

Mar 03, 2025 | 20:58:PM
عمران خان کو کانوں کی بیماری، ڈاکٹروں کا جیل میں معائنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی کے کانوں کے طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی ۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً آدھا گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔جیل ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ دوائیاں تجویز کی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو کانوں کی بیماری ٹنی ٹس کی شکایت ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: