رمضان کے حوالے سے متنازع بیان دینے پر ترک کمپنی کا مالک گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)ترک ملٹی نیشنل کمپنی زورلو ہولڈنگ کے (سی ای او)سیم کوکسال کو رمضان سے متعلق متنازعہ بیان دینے اور اپنے ملازمین کو رمضان کے دوران عقیدہ، فکر اور رائے کی آزادی کا استعمال کرنے سے روکنے پر برطرف کر دیا گیا اور انہیں پولیس نے گرفتار بھی کر لیا۔
ترک پولیس نے زورلو ہولڈنگ کے سی ای او سیم کوکسال کو ایک ای میل کی تحقیقات کے لیے حراست میں لیا۔
انہوں نے کمپنی کے ملازمین کو ای میل میں کہا تھا کہ رمضان کا آغاز ان چھٹیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے جو کمپنی کارپوریٹ انداز میں مناتی ہے۔
کوکسال پر الزام ہے کہ وہ رمضان کے مہینے میں ملازمین کو عقیدہ، فکر اور رائے کی آزادی کا استعمال کرنے سے روک رہا ہے۔