(بابر شہزاد ترک) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جو 36 اضلاع سے حاصل کردہ 44 ماحولیاتی نمونوں پر مشتمل ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسدادِ پولیو پروگرام کی جانب سے مختلف علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں کی جانچ کی گئی،رپورٹ 3 سے 12 فروری کے دوران حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونوں پر مشتمل ہے، جن کی جانچ انسدادِ پولیو پروگرام کے تحت قومی ادارہ صحت میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں کی پولیو رپورٹ منفی آئی ہے،اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔
بلوچستان کے چمن، لورالائی، نوشکی، کوئٹہ، ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے ڈی آئی خان، لکی مروت، پشاور، فیصل آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
پنجاب کےگوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، بدین اور دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی جبکہ سندھ کے حیدرآباد، جیکب آباد، کراچی وسطی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی تاہم کراچی ملیر، میرپور خاص، سجاول اور سکھر کے ماحولیاتی نمونے منفی رپورٹ ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر کے کوٹلی، میرپور، فیصل آباد، راجن پور اور سیالکوٹ کے ماحولیاتی نمونے بھی منفی رپورٹ ہوئے۔
ملتان، حیدرآباد، کشمور، ہنگو، کرک، اور کوہاٹ کے پولیو کے ماحولیاتی نمونے بھی منفی رہے۔
یہ بھی پڑھیں : نجی و سرکاری تعلیمی ادارے3روزکیلئے بند