کامران خان ٹیسوری کا غریب افراد کے لئے 9ہزار ٹھیلے دینے کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے غریب افراد کے کاروبار کے لئے 9ہزار ٹھیلے دینے کا اعلان کیا ہے ۔
جے ڈی سی کے زیر اہتمام غریب افراد کے لئے سبزی سے بھرے ایک ہزار ٹھیلے دینے کی تقریب میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے غریب افراد میں ٹھیلے تقسیم کئے ۔ گورنر سندھ نے سبزیوں کی قیمتیں معلوم کیں اور ان کا وزن بھی چیک کیا ۔ جے ڈی سی کے تحت کرائی جانے والی سحری میں گورنر سندھ نے ورکرز کا حوصلہ بڑھانے کے لئے سیخ بوٹی خود بھی تیار کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاہے ۔مضبوط افواج ، مضبوط وطن ، اپنی افواج سے محبت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف دفاع کے ساتھ ساتھ معیشت بھی مضبوط کررہے ہیںاس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ سرمایہ کاری لائی جارہی ہے۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے پاک فوج زندہ باد ، آرمی چیف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی، بابراعظم کے سامنے صفر ہیں:محسن خان