بابراعظم سب سے پاور فلُ کپتان تھے:محمد حفیظ

Mar 03, 2025 | 22:31:PM
بابراعظم سب سے پاور فلُ کپتان تھے:محمد حفیظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بابراعظم کو اپنے کیریئر کا سب سے طاقتور کپتان قرار دیا ہے۔

ٹی وی پروگرام میں ساتھی کھلاڑیوں شعیب اختر اور شعیب ملک کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے بابراعظم کی کپتانی سے متعلق رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں بابراعظم سے زیادہ کوئی اور طاقتور کپتان نہیں دیکھا وہ بہت بااختیار تھے۔

حفیظ نے کہا کہ بابراعظم کو بہت زیادہ سپورٹ اور اتھارٹی دی گئی لیکن وہ بھی خاطرخواہ پرفارمنس نہیں دے سکے۔

سابق آل راونڈر شعیب ملک نے حفیظ کے بیان پر واضح کیا کہ ان کے پاس کچھ پلیئرز کے لیے اتھارٹی تھی اور کچھ کے لیے نہیں۔