تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا فیصلہ

Mar 03, 2025 | 23:00:PM
تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سفیر رضا)  آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث ضلع پونچھ کے تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق خرابی موسم کے باعث ضلع پونچھ کے تمام تعلیمی اداروں میں کل تدریسی عمل کل معطل رہے گا، کمشنر مظفرآباد نے کہا ہے کہ شدید برفباری سے راستوں کی بندش، ضلع نیلم کے  تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ایبٹ آباد گلیات میں شدید برف باری کے باعث  نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو 3 روز کے لیے بندکردیاگیاہے،ایبٹ آباد میں بھی  برف باری کے باعث یونین کونسل بیرنگلی،نگری بالا، نتھیا گلی،تاجوال پٹن کلاں  کوکمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی کے سکولوں کو بند کر دیا گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : نجی و سرکاری تعلیمی ادارے3روزکیلئے بند