سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کو حتمی شکل دیدی

Mar 03, 2025 | 23:16:PM
سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کو حتمی شکل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈز کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق  قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان کل متوقع ہے، سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید  پریس کانفرنس کریں گے۔

 پریس کانفرنس کے ذریعے عاقب جاوید قومی سکواڈ کا اعلان کریں گے، قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈزمیں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئینٹی سیریز 16مارچ سے جبکہ ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئینٹی اور3 ون ڈے میچز ہوں گے۔