سونیا صدف ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں! وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی اسسٹنٹ کمشنر کے حق میں میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی سیالکوٹ واقعے پر میدان میں آگئے اور فردوس عاشق اعوان کے رویے پر اے سی کے حق میں ٹویٹ کر دی۔
عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا!ان کاکہناتھا کہ میں ذاتی طورپر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جانتا ہوں ،وہ ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں! عثمان ڈار نے کہاکہ خواتین کا ہمارے معاشرے کے گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئند ہے جسے سراہا جانا چاہئے!۔
سیالکوٹ کے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا! میں ذاتی طورپر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جانتا ہوں وہ ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں! خواتین کا ہمارے معاشرے کے گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئیند ہے جسے سراہا جانا چاہیئے!
— Usman Dar (@UdarOfficial) May 2, 2021