"مفت میں گریڈ نہیں ملیں گے" شفقت محمود نے طلبہ پر "بجلیاں" گرادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس سال بغیر امتحان گریڈ نہیں ملیں گے، جو طلبہ امتحان دیں گے ان کیلئے کوشش ہوگی کہ انہیں آگے داخلہ مل سکے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ سال گریڈ میں بہت گھپلا ہوا تھا، محنتی بچوں کو سی گریڈ میں پاس کیا گیا۔ اس سال مفت میں گریڈ نہیں دیں گے بلکہ بچوں کو امتحان دینا پڑے گا۔ والدین کہہ رہے ہیں کہ ان کے بچوں کی تیاری ہے اور ان کا امتحان لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں وہ اکیلے فیصلہ نہیں کرتے بلکہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم بھی موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے این سی او سی سربراہ اسد عمر سے کہا ہے کہ اساتذہ کی فوری ویکسی نیشن کرائی جائے۔