زرداری صاحب نے ن لیگ کو فوج یاد کرا دی، فوادچودھری

May 03, 2021 | 00:51:AM

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ زرداری صاحب نے ن لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے اسی لئے کہتے ہیں کہ سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلے سو بار تولو۔
مفتاح اسماعیل کی درخواست پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں ریکارڈ فوج کی نگرانی میں رکھا جائے، زرداری صاحب نے ن لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے اسی لئے کہتے ہیں کہ سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلے سو بار تولو۔
فواد چودھری نے کہا کہ اداروں کا احترام ضروری کیونکہ اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے، ملکوں کواداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے حلقہ این اے 249 مفتاح اسماعیل نے ہنگامی کارروائی کیلئے چیف الیکشن کمیشن کو درخواست ارسال کردی۔مفتاح اسماعیل نے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا کہ انتخابی مواد پاک فوج یا رینجرز کی نگرانی میں کسی محفوظ مقام پر رکھا جائے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق خدشات ہیں کیونکہ بیلٹ پیپرز سندھ حکومت کے ذیلی محکمے پولیس کی تحویل میں ہیں، بیلٹ پیپرز، کاو¿نٹرفائلز، بیلٹ پیپر اکاو¿نٹس میں ردوبدل کا خدشہ ہے، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول میں رد و بدل کئے جانےکا خدشہ ہے‘۔

مزیدخبریں