این اے 249 میں شکست پر پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے

May 03, 2021 | 09:11:AM
پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے
کیپشن: پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)این اے 249 میں شکست پر حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات بڑھ گئے،پاکستان تحریک انصاف کے  رہنمائوں نے شکست کا ذمہ دار رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاداعوان کو قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک شہزاد اعوان پر مخالف امیدوار کی حمایت کا الزام ہے، دوسری جانب بلدیہ ٹائون سے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے وزیراعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو خط لکھ دیئے، خط میں کہا گیا ہے کمیٹی بنائی جائے جو انکوائری کرے کہ کن وجوہات کی بنا پر الیکشن میں بدترین شکست ہوئی ،ان کاکہناہے کہ سوشل میڈیا پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے کال میسجز کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    پولنگ سے ایک دن قبل۔۔بلدیہ میدان جنگ بن گیا۔۔فائرنگ