(24 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 79 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے، ملک بھر میں4213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شنمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار149 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار146 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں 45 ہزار 954 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی، ایکٹو کیسز کی تعداد 87 ہزار 953 ہے اور 7 لاکھ 28 ہزار 44 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 572 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 667، خیبر پختونخوا 3 ہزار 392، اسلام آباد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 209، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64، پنجاب 3 لاکھ 6 ہزار 929، سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، بلوچستان 22 ہزار 620، آزاد کشمیر 17 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 327 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج افطار کے اوقات