بھارت: کورونا بلندیوں پر،12ویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں عالمی وبا کورونا کے سبب اموات کا سلسلہ جاری ہے اور ایک بار پھر24 گھنٹوں میں 3422 افراد مارے گئے جبکہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلسل بارہویں دن تین لاکھ سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد2 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔کورونا وائرس کے سبب چوبیس گھنٹے میں تین ہزار 422 افراد موت کے منہ چلے گئے، کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد دو لاکھ 18ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔بھارتی ریاستوں مہارشٹرا، کیرالا، کرناٹک، اترپردیش، تامل ناڈو، دہلی، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کے ایک تہائی سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض صرف اسی ریاست سے ہیں۔ بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مائع آکسیجن کی شدید قلت کی پیدا ہوگئی ہے۔ ہسپتالوں نے’آکسیجن آؤٹ آف اسٹاک‘ کا بورڈ لگا دیا ہے۔ انفیکشن بڑھ نے سے آکسیجن کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج افطار کے اوقات