(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں۔کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
منصورہ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں ملکی سالمیت کے لئے تشویشناک اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں،کشمیر کے حوالے سےکسی سودہ بازی اورقومی موقف سےانحراف ناقابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کوفوری طور پر مسترد کرےاورنبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے کی سزا پر عمل درآمد کو قانون کےمطابق یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اسلام کےنام پروجودمیں آیا جس میں اقلیتوں سمیت ہرطبقہ کوبنیادی حقوق حاصل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا نے مزید 79 افراد کو موت کی نیند سلا دیا،4213 نئے کیسز