بگ باس فیم ’روبینہ دلیک‘ بھی کورونا  کی لپیٹ میں آگئی

May 03, 2021 | 11:02:AM
 بگ باس فیم ’روبینہ دلیک‘ بھی کورونا  کی لپیٹ میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہر عام و خاص انسان عالمی وبا کورونا کی زد  میں آ رہا ہے، بھار ت میں دوسری لہر نے تباہی مچا دی ہے۔ بالی ووڈ  کی مشہور شخصیات ایک کے بعد ایک کورونا کی لپیٹ میں آ رہی ہیں۔ بھارتی ٹی وی کی مشہور اور ہر دل پر راج کرنے والی بگ باس فیم روبینہ دلیک کو بھی کورونا نے اپنی زد میں لے لیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ سلیرٹیز ایک کے بعد ایک کورونا کی زد میں آ رہے ہیں۔ رندھیر کپور کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں اور  اب خبر آئی ہے کہ ٹی وی  کی اداکارہ روبینہ دلیک  بھی کورونا  وائرس میں مبتلا ہو گئیں ہیں۔

روبینہ کی کورونا پازیٹو رپورٹ کی خبر کے بعد ان کےمداح فکرمند ہوگئے ہیں۔ وہیں ان کی دوست نکی تمبولی نے کمنٹ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ’’بھگوان، اپنا خیال رکھو بے بی‘‘۔

ان کو اپنی بہن ماننے والے ٹی وی اداکار علی گونی نے لکھا ہے’’ اللہ اپنا رحم کرے، اپنا دھیان رکھو‘‘۔ ایک کے بعد ایک شوبز سے وابستہ لوگ روبینہ کو ان کی صحت یابی کی نیک خواہشات اور اپنا دھیان رکھنے کی بات کہہ رہے ہیں۔

روبینہ نے حال ہی میں یہ اطلاع سوشل میڈیا پوسٹ انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔روبینہ نے لکھا کہ’’ میں ہمیشہ مثبت چیزوں کی طرف دیکھتی ہوں۔ میں بھی ایک ماہ بعد پلازمہ ڈونیٹ کرنے کیلئے اہل ہو جاؤں گی۔ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ 17 دن کیلئے گھر میں قرنطینہ، گزشتہ پانچ سے سات دنوں میں جو بھی لوگ میڑے رابطے میں رہے ہیں مہربانی کرکے اپنا ٹیسٹ کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں:  بھارت:    کورونا بلندیوں پر،12ویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ