جہانگیر ترین ہم خیال گروپ اجلاس کی ’’اندرونی کہانی‘‘

May 03, 2021 | 11:31:AM

Muhammad Zeeshan

 (24نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین کی رہائش گاہ پرہونے والے ہم خیال گروپ اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ۔ارکان اسمبلی نے تیل دیکھو اور اسکی دھار دیکھو،، انتظار کرو کی پالیسی بنا لی۔

جہانگیر ترین کی عدالت پیشی سے قبل رہائشگاہ پر ایک با ر پھر بھرپور پاور شور کا مظاہرہ کیا گیا۔ ہم خیال گروپ کے ارکان کے اہم اجلاس میں ایک بار پھر پی ٹی آئی رہنما پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی کے بعد فی الوقت خاموشی اختیار کی جائے۔ ارکان نے رائے دی کہ فی الحال کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے معاملات بگاڑ کی طرف جائیں۔وزیراعظم کی ملاقات کے بعد صورتحال کو عید تک دیکھیں گے۔ بیرسٹرعلی ظفر کی رپورٹ کو دیکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل اپنائیں گے۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد جہانگیرترین اپنے ہم خیال  گروپ کے مزید ارکان  کیساتھ پاور شو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین اور بیٹے کو عدالت سے پھر ریلیف مل گیا

مزیدخبریں