حکومت نےناکامیاں چھپانے کیلئے میڈیا کا گلا دبا رکھا ہے: بلاول  

May 03, 2021 | 12:24:PM
حکومت نےناکامیاں چھپانے کیلئے میڈیا کا گلا دبا رکھا ہے: بلاول  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ عمران خان حکومت نے ہر شعبے میں اپنی نااہلی اور ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر میڈیا کا گلا دبایا ہوا ہے۔ میڈیا پر عائد اعلانیہ و غیر اعلانیہ پابندیاں ختم کی جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آزادی صحافت کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے۔ پاکستان میں آزاد میڈیا کو دبانا، قوم کو شدید نقصان پہنچانا ہے۔ متعدد غیرجانبدار صحافیوں اور اینکرپرسن کو زبردستی ٹی وی اسکرینز سے ہٹایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟
 اب وہ صحافی اپنے غیرجانبدارانہ تجزیوں اور تبصروں کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں کالے قوانین کا خاتمہ کیا جو ضیاء الحق نے صحافت پر لاگو کئے تھے۔بلاول بھٹو نے کہا  پیپلز پارٹی آزاد میڈیا پر پابندیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔پاکستان میں آزاد میڈیا کو دبانا، قوم کو شدید نقصان پہنچانا ہے۔ یہ عمل عوام کے جائز غصے اور مایوسی کے شعلوں پر مزید تیل چھڑکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  جہانگیر ترین کوبیٹے سمیت عدالت سے پھر ریلیف مل گیا