فردوس عاشق کی طلبی، وزیراعلیٰ پنجاب نے انکوائری کا حکم دیدیا

May 03, 2021 | 14:42:PM

 (24نیوز)سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان اور اے سی سیالکوٹ کے درمیان گرما گرمی کا معاملہ،وزیر اعلی پنجاب نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب  سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری جواد رفیق بھی موجود تھے۔فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی کو رمضان بازار کی ناقص صورتحال اور اے سی کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے آگاہ کیا ۔وزیر اعلی نے چیف سیکرٹری کو معاملہ کی مکمل انکوائری کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین ہم خیال گروپ اجلاس کی ’’اندرونی کہانی‘‘

مزیدخبریں