لاپتہ شہری کی بازیابی :بغیر دستظ پیش رفت رپورٹ پیش کرنے پر عدالت برہم 

May 03, 2021 | 15:27:PM
بغیر دستظ پیش رفت رپورٹ پیش کرنے پر عدالت برہم 
کیپشن: بغیر دستظ پیش رفت رپورٹ پیش کرنے پر عدالت برہم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر بہتر اور دستخط شدہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
 تفصیلات کے مطابق جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو لاپتہ شہری امجد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ بغیر دستظ پیش رفت رپورٹ پیش کرنے پر عدالت جے آئی ٹی سربراہ پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ایسی پیش رفت رپورٹ جمع کرواتے ہیں جس پر دستخط تک نہیں۔آئندہ سماعت پر بہتر اور دستخط شدہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے شہری کو بازیاب کروانے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:    تفتیشی افسر 4سال تک لاپتا شخص کا سراغ نہیں لگا پاتا تو تبدیل کرنا چاہیے: سندھ ہائیکورٹ