گورنر سندھ کی مصطفی کمال کے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق بیان کی تردید

May 03, 2021 | 15:37:PM
گورنر سندھ نے مصطفی کمال بارے بیان کی تردید کر دی
کیپشن: گورنر سندھ نے مصطفی کمال بارے بیان کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق بیان کی تردید کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے مجھ سے ملاقات کی، میں مصطفیٰ کمال کے گھر کبھی نہیں گیا۔دوسری جانب مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے گورنر سندھ نے ان سے ملاقات کی، گورنر سندھ انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سات ماہ قبل گورنرسندھ نے ان سے کہا تھا کہ مٹھائی گاڑی میں ہے، ایک بار ہاں بولو۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے، میرے خلاف بلدیہ ٹاون میں تحریک انصاف نےمہم چلائی.
 یہ بھی پڑھیں:    حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو ایک اور جھٹکا