سندھ میں کورونا میں اضافہ۔۔اموات بڑھ گئیں۔۔مرا دعلی شا ہ کی بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12696 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 895 نئے کیسز سامنے آئے۔آج کورونا کے باعث مزید 11 مریض انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آج کورونا کے مزید 500 مریض صحتیاب ہوگئے۔سندھ میں ابتک کورونا کے 3680680 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں ابتک 286520 کیسز ہوچکے ہیں، ابتک 265776 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4678 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دشا پٹانی اور ٹائیگر شرو ف کی مالدیپ میں رنگ رلیاں۔۔ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل