نیب عدا لت نے چودھری برا دران کو بڑی خو شخبری دے دی

May 03, 2021 | 17:44:PM
نیب عدا لت نے چودھری برا دران کو بڑی خو شخبری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)نیب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں چودھری برادران کے خلاف دو ریفرنسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی، چودھری مونس الٰہی، چودھری شافع حسین سمیت فیملی کے بارہ ارکین کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دیدی۔نیب لاہور نے چودھری شجاعت حسین، چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کررکھا تھا۔
نیب نے چودھری پرویز الٰہی، اہلیہ پرویز الٰہی، مونس الہی، راسخ الٰہی اور 2 خواتین کے خلاف انکوائری بند کرنے کا ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھا۔

چودھری شجاعت، چودھری پرویز سمیت دیگر کے خلاف 12 اپریل 2000 میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ 11 مارچ 2015 کو انکوائریاں نیب لاہور کو منتقل کی گئی تھیں۔چودھری برادران کے خلاف 19 جنوری 2021 کو چئیرمین نیب نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بارش ہے یا نہیں۔۔محکمہ مو سمیات کا اہم اعلان