پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کتنی کمی کر دی گئی جا ن کر سب وا لدین خوش ہو جا ئینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا کی تیسری لہر میں وزارت تعلیم کا بڑا فیصلہ سا منے آگیا ہے جس کے تحت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کی جائے، فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائد فیسوں والے اداروں پر ہوگا۔
دوسری جا نب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں ویکسین کی فراہمی کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے جس کی رجسٹریشن کا آغاز گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں گاوی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کردیا تھا جس وقت کوئی ویکسین نہیں بنی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نیب عدا لت نے چودھری برا دران کو بڑی خو شخبری دے دی