بھارتی ریاست کرناٹکا کے ہسپتال میں آکسیجن کی قلت سے 24 افراد دم توڑ گئے 

May 03, 2021 | 18:07:PM
بھارتی ریاست کرناٹکا کے ہسپتال میں آکسیجن کی قلت سے 24 افراد دم توڑ گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست کرناٹکا کے ہسپتال میں آکسیجن کی قلت سے 24 افراد دم توڑ گئے ،اموات ضلع چمراج نگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہوئیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح سے آکسیجن ختم تھی اور اگلی کھیپ24 گھنٹے بعد پہنچی،تمام اموات اتوار کی صبح سے پیر کی صبح تک وقفے وقفے سے ہوئیں ،ریاست کرناٹکا نے اموات کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تفصیلات طلب کرلیں ۔
واضح رہے کہ کورونا سے بھارت میں تباہی جاری ہے، ایک روز میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ مزید تین ہزار 422 ہلاکتیں ہوئیں۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی۔ اپوزیشن نے ملک بھر میں مفت ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے صورتحال انتہائی تشویشناک، ایک روز میں مزید 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، چوبیس گھنٹے میں تین ہزار 422 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی۔
بھارت میں کئی روز سے یومیہ تین لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں، دارالحکومت دلی میں صورت حال سنگین ہے، جے پور گولڈن ہسپتال میں چند گھنٹوں کی آکسیجن رہ گئی۔ کئی علاقوں میں لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کیلئے آکسیجن اور وینٹی لیٹرز کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں۔
مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی بھارت کے نظام صحت پر شدید دباو¿ ہے،کورونا مریضوں کیلئے مختص ہسپتال اور طبی عملہ کم پڑ چکا ہے۔برطانیہ نے ایک ہزار وینٹی لیٹرز بطور امداد بھارت بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم بورس جانس نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ
برطانیہ ضرورت کے وقت ہمیشہ بھارت کے ساتھ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کورونا بلندیوں پر،12ویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ