خبر دار ۔۔ہوشیار۔۔ بھارت میں تباہی مچانے والا وائرس لاہور پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خبردار!! ہوشیار، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق ممکنہ طور پر بھارت میں تباہی مچانے والا وائرس لاہور آچکا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق اس وائرس سے بچائو کا واحد طریقہ مکمل ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا اور ویکسینیشن لگانا ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ انڈیا سے وائرس پاکستان نہیں آ سکتا کیونکہ انڈین وائرس یو اے ای کے ذریعہ پاکستان بآسانی آ سکتا ہے ،جب شروع میں وائرس وہان میں آیا تھا تو کوشش کی گئی تھی کہ یہ وائرس وہان تک رک جائے،پھر کوشش کی گئی کہ یہ وائرس چائنہ تک رک جائے لیکن یہ وائرس دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گیا۔
وائرس سے بچنے کاواحد حل ایس او پیز پر عملدرآمد ہے، دوسرا جتنا ہوسکے ایکسرسائز کریں روزے رکھیں، پھل اور سبزیاں کھائیں کیونکہ ان سے ہی آپ کی قوت مدافعت مضبوط ہوگی جبکہ چائنیز ویکسین جو حکومت کی طرف سے لوگوں کو لگ رہی ہے اس سے آپ 75 فیصد وائرس سے بچ سکتے ہیں لیکن خطرناک بیماری سے سو فیصد یہ ویکسین آپ کو بچاتی ہے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے خبردار کیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں، خدا کے لئے سموسے پکوڑے کھانا رمضان میں چھوڑ دیں، ایک تو یہ آپ کی صحت خراب کرتے ہیں اور دوسرا جب آپ بازار سے سموسے پکوڑے لینے جاتے ہیں تو وائرس بھی اپنے ساتھ گھر لے آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بارش ہے یا نہیں۔۔محکمہ مو سمیات کا اہم اعلان