سعودی عر ب میں آج سے تراویح اورتہجد ساتھ اداکی جائیں گی۔۔با زار24گھنٹے کھلے رہیں گے 

May 03, 2021 | 19:44:PM

(24 نیوز)سعودی عرب میں آج سے مساجد میں تراویح اورتہجد ساتھ اداکی جائیں گی،24گھنٹے کھلے رہیں گے بازار۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔آج سے مملکت سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشائ کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تینوں نمازیں نصف گھنٹے میں ادا کرنا ہوں گی۔ادھر سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔
مملکت سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سعودی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ صارفین کا رش کم کرنے کے لئے کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کا دھڑن تختہ، مغربی بنگال میں ممتا بینر جی کی ہیٹ ٹرک

مزیدخبریں